تازہ ترین

’دیکھوں تو میرے مرنے پر کون کون آتا ہے‘ معمر شخص کا حیران کُن اقدام؟

انسان کو زندگی میں کوئی یاد کرے نہ کرے اس کے مرنے کے بعد ہمدردیاں اس شخص کو مل ہی جاتی ہیں اور لوگ اس کے قصیدے پڑھنے شروع کردیتے ہیں۔

برازیل میں ایک 60 سالہ شخص نے محض یہ جاننے کے لیے کہ اس کے مرنے پر کون کون شریک ہوتا ہے اپنی موت کا ہی ڈرامہ رچا دیا۔

60 سالہ ایونٹ آرگنائزر بالٹزار لیموس نے زندگی میں کئی ایونٹ آرگنائز کیے جس میں شادیاں اور لوگوں کی آخری رسومات بھی شامل تھیں۔

انہوں نے حال ہی ایک شخص کی آخری رسومات دیکھی جس میں صرف دو لوگ ہی شریک ہوئے۔

یہ دیکھنا تھا کہ اس کے ذہن میں یہ خیال ابھرا کہ میں کیوں ناں اپنے مرنے کا ڈرامہ رچاؤں اور یہ جان سکوں کہ میری آخری رسومات میں کون شریک ہوا ہے۔

گزشتہ دنوں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ جھوٹی اطلاع دی گئی کہ بالٹزار لیموس چل بسے ہیں مزید معلومات کچھ دیر میں شیئر کی جائیں گی۔

ٓخری رسومات کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد بالٹزار کے دوست اور رشتے دار برازیل کے چھوٹے سے شہر قرطیبہ میں ایک مقام پر اکھٹے ہوگئے۔

لیکن آخری رسومات شروع ہوتے ہی وہاں تابوت کےسامنے کھڑے تمام افراد اس وقت حیران و پریشان ہوگئے جب بالٹزار پیچھے کے دروازے سے اندر داخل ہوئے۔

تاہم بالٹزار نے سب کو بتایا کہ انہوں نے اپنے موت کا ڈرامہ رچایا تھا تاکہ وہ یہ دیکھ سکیں کے کون کون ان کی موت کی خبر سن کر آخری رسومات میں شریک ہوتا ہے۔

بعدازاں انہوں نے اپنے اس اقدام پر معافی بھی مانگی اور کہا کہ میرا یہ سب کرنے کا مقصد کسی کو پریشان کرنا یا کسی کی دل آزاری ہر گز نہیں تھا پھر بھی کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو معذرت کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -