تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برازیل میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، معروف گلوکارہ ہلاک

برازیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں معروف گلوکارہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں مسافر بردار چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 26 سالہ گلوکارہ میریلیا سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

طیارہ زمین سے ٹکرانے سے قبل کمپنی کی ملکیت بجلی کی تقسیم لائن سے ٹکرایا تھا، گلوکارہ میریلیا گزشتہ سال برازیل میں سب سے زیاہ سنی جانے والی گلوکارہ تھیں۔

رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Marília Mendonça performing in Sao Jose dos Campos, Brazil

دوسری جانب برازیل کے صدر جیربولسونارو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اس خبر سے پورا ملک غمزدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مینڈونکا آج کی نسل کے عظیم ترین فنکاروں میں سے ایک تھیں، ہمیں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم نے اپنے بہت قریبی شخص کو کھو دیا ہے۔

گلوکارہ کو سیاست دانوں، کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے خراج تحسین پیش کیا، برازیلین فٹبالر نیمار نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کے مینڈونکا اس دنیا میں نہیں رہیں۔

Comments

- Advertisement -