تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برازیل : ملازم کی لاش کو چھپا کر سپر اسٹور انتظامیہ کا گھناؤنا اقدام

برازیلیا : شہر کے معروف سپر اسٹور کی انتظامیہ نے ملازم کے مرنے کے بعد اس کی لاش کو ڈھانپ کو اپنا کاروبار جاری رکھا، سوشل میڈیا پر اس عمل کیخلاف سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برازیل میں کیئرفور اسٹور میں ایک ملازم کے اچانک انتقال کے بعد اس کی لاش کو چھتریوں سے ڈھک دیا گیا بجائے اس کے کہ اس کی میت کو اسپتال یا اس کے لواحقین کے حوالے کیا جاتا انتظامیہ نے اس کی لاش کو چھہا کر اپنا کاروبار جاری رکھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سپر اسٹور کے 59 سالہ سیلز منیجر منول موائس کاوالکینٹ کو کام کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، یہ واقعہ شمال مشرقی ریاست ریسیف کے ایک اسٹور میں 14 اگست کو پیش آیا تھا۔

ملازم کی لاش کو فرش پر رکھ کر اسے چھتریوں سے ڈھک دیا گیا اور اس کے اطراف گتے کے بڑے بڑے کاٹن رکھ دیے گئے تاکہ اس پر کسی کی نظر نہ پڑے اور خریدو فروخت کا عمل بلاتعطل جارہی رہے۔

واقعے کے ایک ہفتے بعد سوشل میڈیا پر یکہ تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس حرکت پر غم و غصہ پایا گی ااور لوگوں نے اسٹور انتطامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

صورتحال کی نزاکت کو دیکھ کر اسٹور انتطامیہ نے یو ٹرن لیتے ہوئے عوام کے نام ایک معافی نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملازم کے انتقال کے بعد اس کی میت کی دیکھ بھال اور اسٹور کو فوری طور پر بند نہ کرنے میں غفلت کا مظاہرہ کیا گیا جو سنگین غلطی ہے۔

انتطامیہ کے مطابق مذکورہ ملازم کو ہارٹ اٹیک ہونے کے بعد اسٹور میں ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور اس کی موت واقع ہوگئی۔ ادارہ اپنی اس غلطی پر تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہے۔

فرانس کے مقامی ذیلی ادارے کیئرفور اسٹور جو برازیل کی سب سے بڑی خوردہ مارکیٹ میں سے ایک ہے نے کہا کہ اب ہم نے اپنی ہدایات کو تبدیل کردیا ہے تاکہ مستقبل میں اسٹور کو لازمی طور پر بند کرنا بھی شامل ہو گا۔

کیئرفور اسٹور انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم متوفی کے اہل خانہ سے معافی مانگتے ہیں اور ہر طرح سے ان کی ضرورت اور ان کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Comments

- Advertisement -