پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

برازیل کی صدرکو کرپشن پرمواخذے کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤپالو: برازیل میں صدر کےخلاف مواخذے کی تحریک میں تیزی آگئی، صدرپردستبردار ہونے کے لئے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

برازیل کے سینٹ میں مواخذے پر طویل بحث کے بعد برازیل کی صدرکو کرپشن پرمواخذے کا سامنا ہے، سینیٹ ارکان کی اکثریت نے پہلے ہی صدر کی مخالفت کا فیصلہ سنا دیا ہے، مواخذے کی صورت میں صدر جِلما روسیف کو اپنے عہدے سے دستبردار ہوناپڑےگا، صدر پر بجٹ قوانین توڑنے اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

سینٹ میں صدر کے مواخذے پر طویل بحث کی جارہی ہے، اکیاسی ارکان سینٹ میں ہیں جن میں سے اکہتر ارکان کواپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیاجائےگا،ہررکن کوبات کرنے کیلئے پندرہ منٹ دیئے جائیں گے۔

- Advertisement -

جِلما روسیف نے سپریم کورٹ میں مواخذے کی کارروائی روکنے کے لئے اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا ، صدرکےخلاف مختلف شہروں میں عوام سراپااحتجاج ہیں اورصدرسےدستبرداری کامطالبہ کررہےہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیامیں وزیراعظم میلکم ٹرن بل کانام پانامالیکس میں آنے کے بعد ان کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی آف شورکمپنی سے لاعلم ہیں۔

لندن میں اینٹی کرپشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈیوڈ کیمرون نے کہا کرپشن کی روک تھام سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے، برطانیہ تمام ممالک سے ٹیکس ریکارڈ اورملکیت کی تفصیلات کا تبادلہ کر ے گا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا برطانیہ تمام معلومات کو عام کریگا تاکہ اس کی رسائی عام لوگوں تک ممکن ہو، ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ کرپٹ عناصر کا لندن کی مارکیٹ سے خاتمہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں