بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

گڈو پاورپلانٹ میں خرابی، بیشتر شہروں میں بجلی کی فراہم منقطع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کے سبب اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد شہروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گڈو پاورپلانٹ میں ہونے والی تکنیکی خرابی کے سبب مین لائن ٹرپ کرگئی ہے جس کے سبب ملک کے متعدد شہر اندھیرے میں ڈوب گئے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، گجرانوالہ، جھنگ سمیت ملک کے کئی شہروں میں اس وقت بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

اسلام آباد میں بجلی کی بندش کے وقت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا تاہم بریک ڈاؤن ہوتے ہی ایوان اندھیرے میں ڈوب گیا جسے جنریٹرز کے ذریعے جزوی طورپربحال کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیربرائے پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مین ٹرانسمیشن لائن پرتکنیکی خرابی دور کرنے کے لئے کام جاری ہے اور جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ہفت ملک میں ہونے والایہ دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں