تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اہم پیشرفت: ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے نہیں لگیں گے، پشتون تحفظ موومنٹ کی یقین دہانی

پشاور: قبائلی عمائدین اور  پشتون تحفظ موومنٹ کے درمیان جرگے میں اہم پیشرفت سامنے آئی جس میں یہ طے گیا گیا کہ ریاست اور اداروں کے خلاف نعرے لگانے کسی صورت اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ اور  قبائلی عمائدین کے اراکین نے ایک اور جرگے  کا اہتمام کیا جس میں معاملات کو حل کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں گئیں۔

جرگے میں اتفاق کیا کہ  پی ٹی ایم کےنام پر ریاست، ریاستی اداروں کیخلاف نعرے اور اُن کی ہرزہ سرائی  کی اجازت دی نہیں جائے گی علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر بھی کسی صورت ہرزہ سرائی کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: محمود خان اچکزئی ملک دشمن منظور پشتین کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

جرگے میں ہونے والی پیشرفت کے بعد پی ٹی ایم نے عید کے تیسرے روز رزمک میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرادیا جبکہ قبائلی عمائدین اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کی اگلی بیٹھک 22 جون کو ہوگی۔

قبائلی جرگے کے رہنما اجمل وزیر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2روزپہلےپی ٹی ایم رہنماؤں سے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تھی جس میں اہم معاملات پر مکمل اتفاق کیا گیا تھا۔

اُن کا کہنا تھاکہ آج ہونے والے جرگے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ، عمائدین نے پی ٹی ایم سے ہونے والے مذاکرات پر حکومت کو اعتماد میں لیا اور مطالبہ کیا کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے تمام گرفتار کارکنان کی عید سے قبل رہائی ممکن بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: منظورپشتین کے لئے دروازے کھلے ہیں، مذاکرات کا ایک دور ہوچکا ہے: کور کمانڈر پشاور

واضح رہے کہ 8 فروری کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پی ٹی ایم رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں اُن کے مطالبات بھی سنے گئے تھے،  ملاقات کے بعد وطن کارڈز، چیک پوسٹ سمیت دیگر معاملات کو  فوری طور پر حل کردیا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -