The news is by your side.

پاکستان کو شکست دینے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ بریندن میک کولم کا بیان

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ پاکستان میں بہترین سیریز کے منتظر ہیں۔

انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو شکست دینے کے لیے انگلینڈ کو اچھا کھیلنا ہوگا۔

برینڈن میک کولم نے پاکستان آمد کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں آکر اچھا لگ رہاہے، یہاں پہلا پریکٹس سیشن کیا، پاکستان میں کرکٹ کے لیے بہت جذباتی شائقین ہیں، یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر خوشی ہوئی ہے، پاکستان میں مہمان نوازی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین سیریز کے منتظر ہیں، ہم نے عرب امارات میں بہترین کیمپ میں حصہ لیا، لیکن اب مختلف کنڈیشنر میں خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں۔

میک کولم کا کہنا تھا کہ مارک ووڈ پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرےگیں، امید ہے وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں دستیاب ہوں گے۔

میک نے کہا کہ دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہے، پاکستان میں کرکٹ سیریز چیلنچنگ ہوگی، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ابھی پچ بننے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہےجو سینیرز اور جونیئرز کھلاڑیوں پر مبنی ہے، شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین فاسٹ باؤلر ہیں، شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ثابت ہوسکتی ہے۔

برینڈن میک کولم کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فُل ہاؤس کے سامنے کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، کھلاڑی یہی چاہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں پہنچیں، جبکہ ہماری ٹیم کرکٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں

Comments

یہ بھی پڑھیں