پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

بریٹ لی نے دبئی میں رہائش اختیار کیوں کی؟ آسٹریلوی لیجنڈ نے بڑی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں رہائش اخیتار کرلی ہے، کینگرو لیجنڈ نے اس کی بڑی وجہ بھی سوشل میڈیا پر بتادی۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسٹریلیا کے سابق اسپیڈ اسٹار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دبئی میں مستقل طور پر سکونت اختیار کرنے کی وجہ بتائی اور ساتھ ہی کئی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔

اپنے دور کے تیزترین فاسٹ بولر بریٹ لی نے پوسٹ میں بتایا کہ جو دورے پہلے کام کےلیے ہوتے تھے اب وہ بڑھ کر بڑے معاملات بن گئے ہیں۔ دبئی اب ان کا گھر ہے۔

انھوں نے لکھا کہ نئے مواقع، بہترین لوگ، خاندان کے لیے کثرت سے وقت کی دستیابی اور ایک ایسا طرزِ زندگی جس سے انکار کرنا کافی مشکل ہے، یہاں گزرا ہر لمحہ ہمیں کافی پسند ہے۔

بریٹ لی نے لکھا کہ یہاں بچے اچھا وقت گزار رہے ہیں، اسکول لاجواب ہیں، کھیل ہر جگہ موجود ہے، مجھے آسٹریلیا کو گھر کہنے پر ہمیشہ فخر ہے اور رہیگا۔

لیجنڈ فاسٹ بولر نے مزید کہا ک میں نے آسٹریلیا میں جو زندگی گزاری میں اس زندگی کے لیے بہت شکر گزار ہوں اور یہ کبھی نہیں بدلے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں