لندن: برطانوی ہاؤس آف کامنز (پارلیمنٹ) نے بریگزٹ ڈیل کی منظوری دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ نے بریگزٹ بل کی منظوری دے دی، 521 ارکان نے ڈیل کے حق میں جبکہ 73 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی کے 36 وزرا نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ، جن میں ڈائنی ایبٹ، اسپانا بیگم، بین براڈ شا، کیون برینن، رچرڈ برجن، اسٹیلا کریسی، جینٹ ڈیبی، پیٹر ڈوڈ، کلیو ایفرڈ، گرینٹ ڈیوس ودیگر شامل ہیں۔
پوسٹ بریگزٹ ٹریڈ بل کو منظوری کے لیے ہاؤس آف لارڈز بھیج دیا گیا ہے۔
36 Labour MPs did not vote on the Brexit deal:
– Diane Abbott
– Tonia Antoniazzi
– Aspana Begum
– Olivia Blake
– Ben Bradshaw
– Kevin Brennan
– Richard Burgeon
– Dawn Butler
– Neil Coyle
– Stella Creasy
– Janet Daby
– Geraint Davies
– Peter Dowd
– Rosie Duffield
– Clive Efford— Sebastian Payne (@SebastianEPayne) December 30, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوگئے ،یورپی یونین سے بریگزٹ کا معاہدہ طے پاگیا۔
بورس جانسن کا کہنا تھاکہ معاہدے کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے مذاکرات میں مشکل فطری چیز ہے، معاہدے سے ہماری معیشت کو بہت فائدہ ہوگا، تجارتی معاہدے سے پورے خطے میں روزگار اور خوشحالی آئے گی۔
واضح رہے کہ بریگزٹ ڈیل کے بعد یورپ اور برطانیہ کے درمیان معاہدہ ایک ماہ تاخیر کے بعد طے ہوا، معاہدے پر یکم جنوری 2021 سے عملدرآمد ہوگا۔
یاد رہے کہ یورپی یونین سے 31 جنوری 2020 سے علیحدگی اختیار کرنے والے برطانیہ اور یونین کے مابین تجارتی اور دو طرفہ تعلقات پر وسیع پیمانے پر مذاکرات ہو رہے تھے۔