تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بریگزٹ ڈیل، تھریسامے نئے جذبے سے میدان میں آگئیں

لندن : برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے تحریک عدم اعتماد میں کامیابی کے بعد بریگزٹ کو آگے بڑھانے کےلیے ایم پیز سے ملاقاتیں شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسامے کے خلاف گزشتہ روز عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوئی تھی، تھریسامے بریگزٹ ڈیل پاس نہ کرواسکی تھیں لیکن اپنی حکومت 306 ووٹوں کے مقابلے میں 325 ووٹوں سے اپنی حکومت بچالی تھی۔‌

وزیر اعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وہ نئے جذبے کے ساتھ بریگزٹ معاہدے پر گفتگو کرتے ہوئے حکمران اور اپوزیشن جماعتوں پر بریگزٹ معاہدے کی منظوری کےلیے زور دیا۔

تھریسامے نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پیز ’بریگزٹ کے معاملے پر اپنی دلچسپی دکھائیں‘ اس موقع پر حکمران جماعت کی اتحادی جماعتیں لیبریشن ڈیموکریٹ، ایس این پی اور پلیڈ کیمرو کے سربراہان بھی موجود تھی۔

خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو یورپی یونین سے نکلنے (بریگزٹ) کی منصوبہ بندی 21 جنوری کو لازمی پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوگی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی منصوبہ بندی پارلیمنٹ میں پیش کرنا کوئی آسان ہدف نہیں ہوگا، لیکن ایم پیز کو قومی دلچسپی اور مفاد کیلئے ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اتفاق رائے سے بریگزٹ معاہدے کو منظور کرنا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم تھریسامے بریگزٹ معاہدے کے حکومتی مخالفین اور ڈی یو پی سے ملاقات کریں گی۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ ڈیل مسترد، تھریسامے کو تاریخی شکست

واضح رہے کہ گزشتہ سال 13 دسمبر کو بھی برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تھی جس کے بعد تھریسامے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز روانہ ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ 62 سالہ تھریسا مے نے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ہونے والے ریفرنڈم میں، اس کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

مزید پڑھیں : برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ کے معاملے پر پارلیمان کا اعتماد کھودیا، ہاؤس آف کامنزنے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی۔

پارلیمنٹ نے یورپی یونین سے کی جانے والی بریگزٹ ڈیل کی مخالفت میں فیصلہ دے دیا، ڈیل کے حق میں 202 جبکہ مخالفت میں 432 ووٹ پڑے، 118 حکومتی ممبران نے بھی ڈیل کے خلاف ووٹ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -