تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بریگزٹ ڈیل: برطانیہ اور یورپی یونین کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

برسلز: برطانیہ اور یورپی یونین نے بریگزٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے رہنما یورپی یونین جین کلاؤڈ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملاقات کو تعمیری قرار دیا۔

تھریسامے اور جین کلاؤڈ کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ پر مذاکرات جاری رہنے چاہئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بریگزٹ منسٹر اسٹیفن بار کلے پیر کو یورپی یونین کے ثالث بارنیئر سے ملاقات کریں گے جبکہ برطانوی وزیراعظم رواں ماہ کے آخر میں جین کلاؤڈ سے دوبارہ ملاقات کریں گی۔

دوسری جانب یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ میں پریشان ہوں کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے بریگزٹ کو آگے بڑھانے والوں کے لیے جہنم میں جگہ کیسی ہوگی؟

واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل پر دسمبر 2017 میں دستخط ہوئے تھے لیکن اس کے بعد سے اب تک معاہدے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا ہے۔

مزید پڑھیں: بریگزٹ، تھریسامے کی شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعتوں سے ملاقات

یاد رہے کہ شمالی آئرلینڈ کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے تھریسامے کو بیک اسٹاپ سے متعلق دو الگ الگ پیغامات دئیے گئے تھے۔

کنزرویٹو پارٹی کی اتحادی جماعت ڈی یو پی کا کہنا تھا کہ انہیں آئرش بیک اسٹاپ کے معاملے پر موجودہ تجویز کسی صورت قبول نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بیک اسٹاپ (اوپن بارڈر) ایک معاہدہ ہے جس کے تحت شمالی آئرلینڈ اور جمہویہ آئرلینڈ کے درمیان سرحدی باڑ اور کسٹمز چیک پوسٹیں قائم کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متعدد افراد کو خوفزدہ ہیں کہ آئرلینڈ اور سمالی آئرلینڈ کے درمیان کسٹمز چیک پوسٹیں قائم کرنے سے امن کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -