تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ساڑھی کے رنگ پر اعتراض، دلہا کی ماں نے عین بارات میں‌ رشتہ ختم کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں دلہا کے اہل خانہ نے دلہن کی ساڑھی کے رنگ اور کوالٹی کو جواز بنا کر شادی سے ہی انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کرناٹک میں واقع گاؤں کے رہائشی لڑکا راگھو اور  لڑکی سنگیتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور دنوں نے بہت مشکل سے اپنے گھر والوں کو شادی پر راضی کیا۔

دلہا (راگھو کمار) کی بہنیں اور والدہ لڑکی کو بالکل پسند نہیں کرتے تھے اور وہ رشتے کے خلاف بھی تھے مگر انہوں نے راگھو کی ضد کے آگے ہتھیار ڈال کر رضامندی ظاہر کی۔

بارات پہنچنے کے بعد جب دلہن کو اسٹیج پر لایا گیا تو دلہا کے والدین اور بہنوں نے دلہن کی ساڑھی پر اعتراض کیا اور یہ معاملہ اتنا سنگین ہوگیا کہ گھر آئی بارات لوٹ گئی۔

مزید پڑھیں: باراتیوں کی غلطی نے دلہا کو جیل بھجوا دیا

یہ بھی پڑھیں: بارات تاخیر سے پہنچنے پر دلہن نے پڑوسی سے شادی کرلی

راگھو کی والدہ نے شادی سے انکار کیا اور پھر بیٹے سمیت تمام مہمانوں کو وہاں سے لے کر روانہ ہوگئیں۔ دلہا نے بھی اپنی والدہ کا حکم مانتے ہوئے شادی سے صاف انکار کیا۔

دلہا کے والدین نے رسم سے پہلے دلہن کو ساڑھی بدلنے کا کہا تو لڑکی کے والدین نے صارف انکار کردیا۔

سنگیتا کے والد نے راگو کمار اور والدین کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا۔ لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ انہوں نے جہیز کا سامان اور دیگر قیمتی چیزیں پہلے ہی لڑکی کے سسرال بھیج دی تھیں۔

Comments

- Advertisement -