تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

عین شادی کے دن دولہا اور دلہن گرفتار، وجہ حیران کن!

سوشل میڈیا پر وائرل  ایک واقعے میں بتایا گیا ہے کہ عین شادی کے دن پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اور دولہا ودلہن کو گرفتار کرکے لے گئی۔

شادی کا دن دولہا اور دلہن دونوں کے لیے ہی خاص ہوتا ہے یہ وہ خاص دن ہوتا ہے جس کے لیے دونوں بہت تیاریاں کرتے ہیں تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے، ان تیاریوں میں عروسی لباس دلہن کے لیے بہت خاص ہوتا ہے اور اگر وہ ہی چوری کرلیا جائے تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے جو اس تقریب میں ہوا۔

عین بارات کے دن پولیس رنگ میں بھنگ ڈالنے پہنچ گئی اور دولہا دلہن کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی۔

یہ واقعہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ایک شخص نے شیئر کیا ہے، اس نے بتایا کہ اس کے ایک جاننے والے کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران پولیس وہاں پہنچ گئی۔

اس سے پہلے کہ کوئی پولیس کی آمد کا مقصد سمجھ پاتا پولیس نے دولہا اور دلہن کو چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا تھا کہ شادی کے روز دلہن نے جو عروسی جوڑا پہن رکھا ہے دراصل وہ لباس چوری کیا ہوا ہے۔

پوری کہانی کچھ یوں ہے کہ 38 سالہ ایک خاتون اور اس کا شوہر ایک ہی کمپنی میں کام کرتے تھے، چار سال بعد مذکورہ خاتون کمپنی کو چھوڑ کر چلی گئی بعد میں پتہ چلا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے رہی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر دھوکے باز ہے، اس معاملے پر اس کے پرانے دوستوں نے خاتون کا ساتھ دیا۔

خاتون نے باتوں باتوں میں دوستوں کو بتایا کہ اس کی اپنے شوہر سے علیحدگی کے وقت اس کے گھر سے اس کا عروسی لباس اور زیورات غائب ہوگئے تھے۔

بعد ازاں مذکورہ خاتون کے سابق شوہر نے دوسری شادی کا اعلان کیا تو اس نے پرانے دوستوں کو بھی مدعو کیا ان میں وہ دوست بھی شامل تھے جو اس کی پہلی بیوی کے عروسی لباس کے چوری ہونے کے واقعے سے آگاہ تھے۔

پرانے دوستوں کو اسٹیج پر بیٹھی دلہن کا عروسی لباس کچھ جانا پہچانا لگا تو انہوں نے اس لباس کی تصویر کھینچ کر یہ تصویر اس کی سابقہ بیوی کو بھیج دی۔

وہ خاتون اپنا عروسی لباس دیکھتے ہی پہچان گئی اور اس نے فوراْ پولیس میں شکایت کی، پولیس نے بھی پھرتی دکھائی اور کچھ ہی دیر میں وہ شادی کی تقریب میں پہنچ گئی۔

اس موقع پر پولیس نے دلہن سے کپڑے اور زیورات واپس دینے کا کہا تو اس نے بحث شروع کردی جب کہ دولہا نے بھی اس کا ساتھ دیا تو پولیس دونوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

چونکہ دلہن کا جوڑا اور زیورات چوری کے تھے اس لیے پولیس اسٹیشن میں دلہن نے یہ ساری چیزیں ضمانت کے وقت واپس کردیں۔

بعد میں غصے سے بھرے دولہے نے اپنے اس دوست کو کھری کھری سنائی جس نے اس جوڑے کی تصویر اس کی سابق بیوی کو بھیجی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے دوست کے عمل کو درست قرار دیا ہے۔

اس پوری کہانی شیئر کرنے والے کہانی میں کسی کردار کا نام ظاہر کیا اور نہ ہی مقام سے آگاہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -