تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

دلہا دلہن نے ولیمہ چھوڑ کر پاکستان کی جیت کا جشن منایا، ویڈیو وائرل

بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کا جشن دنیا بھر میں اپنے اپنے انداز میں منایا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

روایتی حریفوں کے درمیان میچ جہاں کراچی کے پارکوں میں بڑی اسکرین نصب کرکے دکھایا گیا وہاں شادی ہال یا بینکوئٹ میں بھی میچ دیکھنے کے لیے اسکرین نصب کی گئی تھیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ولیمے کی تقریب سے دلہا دلہن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ولیمے میں موجود دلہا دلہن پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں دلہا کو تقریب کے دوران اسٹیج پر ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دلہا کے ساتھ بیٹھی دلہن سمیت مہمان بھی پاکستان کی فتح کا جشن منارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں گرین شرٹس نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے انہیں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، قومی ٹیم اپنا دوسرے میچ کل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Comments

- Advertisement -