اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

شوہر کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کی انٹری پر دولہا اور دلہن فرار

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر ساہیوال میں دولہے کی دوسری شادی میں پہلی بیوی کے پہنچنے پر افرا تفری مچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شادی کی تقریبجاری تھی کہ پہلی بیوی دو بچوں کے ہمراہ پہنچ گئی جس کے آتے ہی دولہا اور نوبیاہتا دلہن ہال سے موقع پر فرار ہوگئے۔

دولہے نے چار سال قبل فیصل آباد میں شادی کی تھی اور 2 بچوں کا باپ ہے۔

دولہا پہلی بیوی سے چھپ کر دوسری شادی رچا رہا تھا، پہلی بیوی کے ہنگامے پر شادی کی تقریب میں افرا تفری مچ گئی۔

یہ پڑھیں: شادی کے چند گھنٹے بعد دلہن فرار ہوگئی

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مدھیہ پریش کے شہر گوالیار میں ذہنی معذور لڑکے اُس وقت بے یار و مددگار رہ گیا جب اس کی نئی نویلی دلہن شادی کے محض چند گھنٹے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئی۔

دلہن اپنے ساتھ 2 لاکھ روپے کی رقم بھی لے اڑی۔ متاثرہ دولہا کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔

دولہا کے والد مہندر پراشر کے مطابق بنٹی دھاکڑ نے پونم گوڑ نامی دلہن کا رشتہ ان کے بیٹے کیلیے پیش کیا، شادی قانونی دستاویز کے ذریعے طے پائی، رشتے کے عوض بنٹی دھاکڑ نے 2 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں