تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

دلہن عروسی لباس میں شوہر کے ساتھ امتحان دینے پہنچ گئی

بھارت میں شادی کے موقع پر مضحکہ خیز ویڈیو اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک دلہن تعلیم حاصل کرنے کی جستجو میں مگن شادی کے روز ہی عروسی لباس میں شوہر کو ساتھ لے کر امتحان دینے پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کوٹ سے تعلق رکھنے والی شیوانگی پارلر سے تیار ہوکر شادی ہال جانے کی بجائے دلہا اور اپنے گھر والوں کے ہمراہ سیدھا امتحانی کمرے میں پہنچی۔

شیوانگی نجی جامعہ سے بیچلرز کررہی ہے اور سوشل ورک کے پانچویں سمسٹر میں زیر تعلیم ہیں۔

دلہن کا کہنا تھا کہ ان کے لیے امتحان دینا بہت ضروری تھا جب شادی کی تاریخ رکھی گئی تو امتحانات کا شیڈول نہیں آیا تھا لیکن بعد میں پتا چلا کہ ان کا ایک پرچہ شادی کے روز ہے۔

شیوانگی نے بتایا کہ امتحانات کی تاریخ معلوم ہونے کے بعد انہوں نے گھر والوں سے اس بات کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ وہ شادی والے دن ہی پرچہ دینا چاہتی ہے جس پر گھر والوں نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔

دلہن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین شیوانگی اور ان کے ہونے والے شوہر کے فیصلے کو سراہ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -