پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

لاہور : شفیق آباد میں دلہا پر فائرنگ کے الزام میں دلہن گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شفیق آباد میں دلہا پر فائرنگ کے الزام میں دلہن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس نے دولہا کے والد کی درخواست پر دلہن کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

لاہور کے علاقے شفیق آباد میں نئی زندگی کا آغاز کرنے والے دلہا دلہن شادی کرکے گھر جارہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے دلہا عمران شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

دلہا کے والد نے دلہن زہرہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

سسر نے الزام عائد کیا ہے کہ بہو کہیں اور شادی کی خواہشمند تھی اور عمران سے شادی پر خوش نہیں تھی، پولیس نے دلہن کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کردیا ہے ۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ دلہا عمران کی حالت تشویشناک ہے ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں