تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

رقص کرنے کا کیوں کہا؟ دلہن نے شادی سے انکار کردیا

نئی دہلی: بھارت میں دلہن نے رقص کرنے کے لیے مجبور کرنے پر شادی سے ہی انکار کردیا، والد نے بیٹی کی حمایت کرتے ہوئے اس کا فیصلہ درست قرار دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں دلہن نے شادی سے اس وقت انکار کردیا جب اس سے رقص کرنے پر بے جااصرار کیا جاتا رہا، دلہن کے انکار کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا تاہم والد نے بیٹی کے فیصلے کی تائید کردی۔

رپورٹ کے مطابق بریلی میں لڑکی کی شادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں، دلہا اپنے دوستوں اور اہلخانہ کے ہمراہ بارات لے کر پہنچا اور کچھ دیر بعد دلہا کے دوستوں نے دلہن کو رقص کرنے کے لیے زبردستی اسٹیج پر بلایا جس پر وہ غصے میں آگئی اور شادی سے ہی انکار کردیا۔

دلہن کے یوں اچانک انکار پر شادی کی تقریب اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی، دونوں خاندانوں میں جاری تلخ کلامی کے بعد لڑکی کے والد نے بیٹی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو زبردستی رقص کرنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا، جو شخص بیٹی کی عزت نہیں کرسکتا میں اس سے اپنی بیٹی کی شادی نہیں کروں گا۔

دلہا کے اہلخانہ کی جانب سے دلہن اور اس کے گھر والوں کو منانے کی بے جا کوششیں کی جاتی رہیں جو بے سود ثابت ہوئی، لڑکی اپنے فیصلے پر برقرار رہی اور جہیز کے معاملے پر دلہا کے خلاف مقدمہ بھی درج کروادیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر دلہا نے لڑکی والوں کو جہیز کی رقم بھی ادا کی اور جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -