پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

شادی کے دن کزن نے دلہن کو بیوٹی پارلر میں قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر لودھراں میں شادی کے دن کزن نے دلہن کو بیوٹی سیلون میں قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لودھراں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دلہن کو قتل کرنے کے بعد اپنی گردن پھر بھی چھری ماری۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ کے ماموں کا بیٹا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی بارات آئی ہوئی تھی اور وہ بیوٹی پارلر تیار ہونے گئی تھی، ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والے کہیں اور شادی کررہے تھے۔

یہ پڑھیں: ویڈیو: دلہن کو ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی میں دلہن کو شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑ گیا تھا جبکہ واقعے میں ملوث دولہا فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

راولپنڈی پولیس نے تھانہ مندرہ کی حدود میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہن کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے اس بارے میں بتایا تھا کہ شادی کی تقریب میں دلہن کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ گوہڑہ میں پیش آیا تھا۔

پولیس نے واقعے کے خلاف مقدمہ اے ایس آئی وسیم اختر کی مدعیت میں درج کیا تھا بعدازاں دلہن کی ضمانت منظور کرلی گئی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں