اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اپنی رخصتی پر سب سے زیادہ خوش ہونے والی دلہن

اشتہار

حیرت انگیز

آپ نے اب تک کئی شادیوں میں شرکت کی ہوگی، جس میں دلہن کو کبھی اتنا خوش نہیں دیکھا ہوگا جتنی انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی دلہن نظر آرہی ہے۔

لڑکیوں کو اپنی شادی کی خوشی تو ہوتی ہی ہے مگر گھر والوں سے جدائی کا سوچ کر اُن کا دل بھر آتا ہے، جس کی وجہ سے وہ رخصتی کے وقت اُن کی آنکھیں کم از کم نم تو ہو ہی جاتی ہیں۔

کلکتہ سے تعلق رکھنے والی اسنیہا سنگھ نے اپنی رخصتی کے موقع پر ایسا کام کیا جسے دیکھ کر صارفین اُسے اپنی شادی پر سب سے زیادہ خوش ہونے والی دلہن قرار دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسنیہا اور سوگات کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی، جس کی رخصتی کی ویڈیو چند روز قبل انسٹاگرام پر شیئر ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sneha Singhi Upadhaya (@snehasinghi1)

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رخصتی کے موقع پر دلہن نے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی اور دوسری سیٹ دلہا کو بیٹھا کر گاڑی خود چلا کر گھر لے کر گئی۔

وہاں موجود مہمانوں نے دلہن کو کہا کہ شرارہ بہت بھاری ہے تم گاڑی نہیں چلا سکو گی مگراسنیہا نے ایک نہیں سنی اور پراعتماد انداز سے گاڑی میں بیٹھ کر اسے ڈرائیو کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sneha Singhi Upadhaya (@snehasinghi1)

رپورٹ کے مطابق دلہن گاڑی تیز رفتاری کے ساتھ چلاتی ہوئی دلہا کے گھر پہنچی۔ اسنیہا نے بتایا کہ وہ اپنی شادی پر کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی اس لیے رخصتی کے وقت گاڑی خود چلانے کا فیصلہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں