تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

دلہن جم میں ایکسرسائز کرنے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل

دلہن اور دلہا فوٹو شوٹ کے لیے کسی خوبصورت اور پرتعیش مقامات کا انتخابات کرتے ہیں تاکہ شادی کے ان لمحات کو یادگار بنایا جاسکے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں دلہن کسی پرتعیش مقام پر جانے کی بجائے ایکسرسائز کرنے جم پہنچ گئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن جم میں ایکسرسائز کررہی ہے۔

ویڈیو میں عروسی لباس پہنی سجی سنوری دُلہن کو جم میں ویٹ لفٹنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اورنج رنگ کی ساڑھی میں ملبوس دُلہن نے مختلف مشینوں پر جاکر ایکسرسائز کی اور اس دوران خوب فوٹوسیشن کرایا۔

دلہن کو جم میں بھاری بھرکم ڈمبلز کے ساتھ ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فوٹو گرافر دلہن کی تصاویر کھینچنے میں مصروف ہے۔

دلہن کے اس انوکھے فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ دلہن کو کوئی اور جگہ نہیں ملی تھی جو شادی کے لباس میں ایکسرسائز کرنے جم پہنچ گئی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’دلہن ایکسرسائز کی شوقین ہوگی۔‘ ایک تیسرے صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’شادی کے بعد سسرال والوں سے جھگڑنے کا ارادہ ہے کیا۔‘

Comments

- Advertisement -