تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

دلہن کی اسٹیج پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں شادی کی تقریب کے دوران ایک بھارتی دلہن کی اسٹیج پر ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو ریاست بہار کے کھگڑیا ضلع کے بھرتکھنڈ گاؤں کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انجینئر محمد آصف کی اہلیہ کے بھائی نے ہتھیار چلانے میں ان کی مدد کی دلہا بھی اس کی طرف دیکھ کر مسکرا رہا تھا۔

اس واقعے نے جوڑے کی جانب سے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا کیونکہ خاندان دوستوں اور بچے قریب تھے اور کوئی بھی جان سے ہاتھ دھو سکتا تھا۔

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہوگئے اور دلہا دلہن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شادیوں، نئے سال اور کرکٹ میچ کی جیت کا جشن منانے جیسے مختلف تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ سے سینکڑوں افراد قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

قبل ازیں ایک دلہن نے اپنی شادی کی تقریب سے چند گھنٹے قبل ہی منسوخ کر دی تھی جب اس کے چچا کو دلہے کے مہمانوں کی طرف سے مبینہ طور پر جشن کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔

یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے میرٹھ میں پیش آیا تھا جہاں 22 سالہ ارم نے شہزاد کے ساتھ شادی اس وقت منسوخ کر دی جب اس کے چچا دلہے کے مہمانوں کی جانب سے مبینہ طور پر جشن منانے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔

Comments

- Advertisement -