تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

دلہا دلہن کا شادی میں انوکھا مقابلہ، جیتا کون؟ ویڈیو وائرل

ہر دلہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی میں کچھ ایسا منفرد ہوجائے کہ شادی کو مدتوں یاد رکھا جاسکے اور اسی چکر میں دلہا اور دلہن عجیب و غریب انداز اپنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہا اور دلہن نے شادی کو یادگار بنانے کے لیے عروسی لباس میں ہی ’پش اپس‘ لگانا شروع کردیے۔

 بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی بھارتی جوڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دلہن کو لال عروسی لباس اور دلہے کو شیروانی اور قلے میں پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے، پش اپس اس مقابلے میں بازی کون لے گیا یہ واضح نہیں ہوسکا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ‘وِٹی ویڈنگ’ نامی پیج کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی مِل رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بھارتی دلہن کے پش اپس لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -