تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

جنگجو ڈانس دیکھ کر عالیہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکی، ویڈیو وائرل

شادی کی تقریب میں دلہن دلہا کو خوش کرنے کے لیے اُن کے دوستوں اور قریبی رشتے داروں میں سے کچھ نوجوان ڈانس کرتے ہیں۔

عام طور پر ڈانس کے لیے رومانوی گانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے البتہ کچھ نوجوان تیز گانوں پر بریک ڈانس بھی کرتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والی شادی کے دوران مہمانوں نے دلہن اور دلہا کے لیے انوکھا ڈانس کیا۔

رپورٹ کے مطابق دلہن عالیہ اور دلہا بینجمن کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران نوجوانوں کا ایک گروپ کھڑا ہوا اور اُس نے دلہن دلہا کو سرپرائز دیا۔

نوجوانوں کے اس گروپ نے ’ہاکا‘ ڈانس کیا۔ جنگجوؤں سے متاثر دلہن ڈانس دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور زارو قطار رونے لگی۔ ڈانس ختم ہونے کے بعد نوجوانوں نے دلہا سے جنگجوؤں کی طرح ناک سے ناک ملا کر ملاقات کی اور اُسے شادی کی مبارک باد دی۔

ہاکا ڈانس کیا ہے؟

ہاکا ڈانس دراصل قبائلی جنگوں میں کیا جاتا تھا، جنگ شروع ہونے سے قبل دشمن پر دھاک بٹھانے کے لیے جنگجو میدان میں اتر کر حریف کو للکارتے اور  اس انداز سے ڈانس کرکے خود کی برتری ظاہر کرتے تھے۔

Comments

- Advertisement -