تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دلہن ٹریکٹر ٹرالی سے کود کر تھانے پہنچ گئی

کندھ کوٹ: سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں دلہن ٹریکٹر ٹرالی سے کود کر تھانے جا پہنچی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ میں چچا نے بھتیجی کی 7 لاکھ کے عوض زبردستی شادی کروادی، بارات تھانے کے سامنے گزر رہی تھی تو دلہن ٹریکٹر ٹرالی سے کود کر تھانے چلی گئی۔

ذرائع کے مطابق دلہا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ باراتیوں نے تھانے کے باہر احتجاج شروع کردیا۔

خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ مجھے تحفظ فراہم کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، زبردستی شادی کروائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کم عمری میں شادی: 13 سالہ دلہن کا باپ اور دلہا گرفتار

خاتون کا کہنا تھا کہ پہلی شادی سے میرا ایک بیٹا ہے، دوسری شادی زبردستی کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں عمر کوٹ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کروانے پر والد کو گرفتار کرکے لڑکی کو تحویل میں لے لیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان میں لڑکی کے والد، دلہا کے دو بھائی اور نکاح خواں شامل تھے، لڑکی نے پولیس تحویل میں بیان دیا تھا کہ والد نے میری اور ماں کی مرضی کے بغیر چار روز قبل شادی کروائی تھی۔

Comments

- Advertisement -