اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

دلہن کو اغوا کرنے کیلیے آئے ملزمان بڑی مشکل میں پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اشوک نگر میں شادی والے گھر سے دلہن کو اغوا کرنے کیلیے آئے ملزمان بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کلّو نامی ملزم اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ 22 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کیلیے ایک گھر پر دھاوا بولا۔ ملزمان ہاتھوں میں تلوار اور ڈھنڈے لے کر پہنچے تھے۔

کلّو لڑکی کے ساتھ متعدد بار جنسی زیادتی کر چکا ہے اور اکثر اسے نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرتا تھا۔ لڑکی کے والدین نے تنگ آکر بیٹی کی شادی کسی دوسری جگہ طے کی لیکن شادی والے دن بھی ملزم نے پیچھا نہ چھوڑا۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں ملزمان کو ہنگامہ آرائی کرتے، دلہن کو گھر سے زبردستی لے جاتے ہوئے اور سڑک پر گھسیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں کلّو ہاتھ میں تلوار لیے گھوم رہا ہے جبکہ اس کے دو ساتھیوں کے ہاتھوں میں ڈھنڈے ہیں۔

جب ملزمان دلہن کو گھر سے لے کر اپنی گاڑی کے قریب پہنچے تو علاقہ مکین نکل آئے اور ملزمان اپنی جان بچتے ہوئے وہاں سے بھاگ نکلے۔

بعدازاں پولیس نے شکایت موصول ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کی تلاش شروع کر دی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں