تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وٹے سٹے کی شادی، دلہن نے دلہا کو قتل کردیا

اوچ شریف: جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں زبردستی وٹے سٹے کی شادی پر 16 دلہن نے 36 سالہ دلہا کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع اوچ شریف میں 16 سالہ دلہن نے 36 سالہ دلہا کو قتل کردیا، دلہن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ شوہر کو شربت میں زہر ملانے کر دینے کا اعتراف کیا۔

رپورٹ کے مطابق 36 سال کے صدیق نے اپنی بیٹی کی شادی رشید احمد کے بیٹے سے کی تھی تو صدیق نے وٹے سٹے کے طور پر رشید احمد کی 16 سالہ بیٹی ثمرین سے خود شادی کرلی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 سالہ ثمرین نے زبردستی وٹے سٹے کی شادی پر انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق دلہا کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -