منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

تلوار تھامے دلہن بارات لے کر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شادی میں دلہا ہی بارات لے کر اپنی دلہن کے گھر جاتا ہے لیکن آج بھارت میں الٹا ہی ہوگیا شادی میں دلہن گھوڑے پر بیٹھ کر تلوار لیے دلہے کے گھر بارات لے کر پہنچ گئی۔

یہ منفرد شادی بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر امبالا میں انجا پائی جہاں دلہن نے رواج تبدیل کرتے ہوئے گھوڑے پر بیٹھ کر دلہے کے گھر بارات لے کر پہنچنے کا فیصلہ کیا۔

پریا نامی دلہن سہرا پہنے اور ہاتھ میں تلوار لیے گھوڑے پر سوار ہوکر دلہےکے گھر پہنچی جبکہ بارات میں اس کے ساتھ والد، والدہ اور دیگر رشتے دار بھی تھے۔

- Advertisement -

دوسری جانب دلہن کا کہنا ہے کہ میری بچپن کی خواہش پوری ہوگئی، میں بہت خوش ہوں، یہ موقع عموماً لڑکوں کی زندگی میں آتا ہے لیکن ہمارے گھر میں میرے والدین نے مجھے ایک لڑکے کی طرح پالا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریا وکالت کے شعبے سے وابستہ ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پریا کے والد نریندر اگروال نے کہا کہ وہ اس خیالی تاثر کو بھی توڑنا چاہتے تھے کہ لڑکیاں لڑکوں سے کمتر ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں