بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرنے سے دلہن نے انکار کردیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ارب پتی کی شادی میں دلہن نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان حال ہی میں 12490 کروڑ روپے کی مجموعی مالیت کے ساتھ ارب پتیوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں ان کو اکثر شادیوں میں پرفارم کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسٹیل ٹائیکون لکشمی متل کی بیٹی کی 2004 کی شادی میں ان کی پرفارمنس سب سے زیادہ زیر بحث تھی

اب حال ہی میں شاہ رخ ایک اور ہائی پروفائل شادی کے لیے دہلی میں تھے، اس بار سلمان خان بھی شامل ہوئے۔

اس تقریب کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شاہ رخ کو قدرے عجیب و غریب لمحے میں دکھایا گیا جب دلہن نے غیر متوقع طور پر ان سے اپنے ومل پان مسالہ کے اشتہار سے مشہور "زبان کیسری” کی ٹیگ لائن سنانے کو کہا۔

جواب میں انہوں نے کہا کہ جب آپ گٹکے والے کے ساتھ کام کرتے ہیں تو وہ آپ کو کبھی بھولنے نہیں دیتے، اس کے بعد شاہ رخ نے دلہن کو منانے کی کوشش کی اور کہا خدا آپ کو خوش رکھے اچھے کام کرتے رہیں لیکن کیا میں یہاں واقعی ’زبان کیسری‘ کہوں؟

جب دلہن نے اصرار کیا اور صرف ایک بار کہنے کی درخواست کی تو اداکار نے کہا ارے نہیں، اب اس پر پابندی ہے، ایسی باتیں مت کرو، تم مجھ پر بھی پابندی لگوادو گی، بس یہیں خاموش رہو، پھر بھی دلہن نے کہا تو شاہ رخ نے کہا ’تم میری پرستار ہو یا ومل کی۔؟

تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دلہن نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرنے سے انکار کردیا۔

ریڈٹ پر شیئر کی گئی اصل ویڈیو میں شاہ رخ دولہے کے ساتھ رقص کررہے تھے دلہن کے ساتھ نہیں، دولہا پٹھان کے گانے پر ان کے ساتھ ڈانس کررہا ہے اور دلہن کھڑی دونوں کو دیکھ رہی تھی۔

کام کے محاذ پر شاہ رخ خان سدھارتھ آنند کی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ میں نظر آئیں گے اور یہ فلم 2026 میں ریلیز ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں