اتوار, اپریل 19, 2026
اشتہار

دولہا ایک آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا، دلہن شادی چھوڑ کر بھاگ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دولہے کی ایک آنکھ متاثر ہونے پر دلہن شادی چھوڑ کر بھاگ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں دلہن نے شادی کو اس وقت منسوخ کردیا جب اسے احساس ہوا کہ دولہے نے آنکھوں کی معذوری کو عینک کے پیچھے چھپا رکھا ہے۔

دولہا بیت پور سے بارات لے کر پہنچا اس دوران رشتے دار رقص کررہے تھے اور گاؤں کا پنڈال سجا ہوا تھا لیکن جب اس نے منڈپ میں قدم رکھا تو تہوار تھم گیا۔

یہ پڑھیں: شادی میں انٹری کے دوران غبارے دھماکے سے پھٹ گئے، ویڈیو وائرل

ایک آنکھ سے دیکھنے سے قاصر دولہا نے اس امید پر عینک پہن رکھی تھی کہ کسی کو نظر نہ آئے لیکن ایک بار جب رسمیں شروع ہوئیں تو سچائی عیاں ہوگئی۔

چند منٹوں میں شادی کا منڈپ اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا اور لواحقین نے شور مچایا اور ماحول کشیدہ ہونے پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔

دلہن نے بھائی نے پنچایت میں کہا کہ چھپی ہوئی سچائیوں پر قائم شادی آگے نہیں بڑھ سکتی بعدازاں شادی کو منسوخ کردیا گیا۔

بارات جو شان و شوکت کے ساتھ پہنچی تھی بغیر دلہن کے گھر لوٹنے پر مجبور ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں