تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’ کرونا کے خوف سے جو میری شادی میں نہیں آیا وہ میرے لیے مرجائے گا‘

نیویارک: دنیا بھر میں کرونا وائرس نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر کے رکھا ہوا ہے، جن ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا وہاں کی حکومتوں نے ہر قسم کے عوامی اجتماعات حتیٰ کہ شادیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خود غرض دلہن نے اپنی شادی میں شرکت نہ کرنے والے مہمانوں کو وارننگ دی کہ اگر کسی نے کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے شادی میں شرکت نہیں کی تو وہ اُس کے لیے ایسا ہوگا جیسے مرگیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی دلہن نے لکھا کہ ’ایسے کسی بھی مہمان سے زندگی بھر کا ناتا توڑ دوں گی جو شادی میں شرکت نہیں کرے گا‘۔

رپورٹ کے مطابق دلہن کی شادی آئندہ ماہ ہوگی جس کی تیاری حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس، چینی جوڑے کی اپنی ہی شادی میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

ریڈ اٹ پر اپنی پوسٹ میں دلہن نے لکھا کہ ’میں نے مہمانوں کے لیے انتظامات کیے جس میں ہزاروں ڈالر کے اخراجات آئے، ایسے میں اگر کوئی مہمان یا رشتے دار کرونا وائرس کو بہانہ بنا کر تقریب میں شرکت نہ کرے تو وہ تعلق رکھنے کے قابل ہی نہیں ہے، وہ میرے لیے مرچکا ہوگا‘۔

تصویر بشکریہ : ریڈ اٹ

ریڈ اٹ پر کی جانے والی پوسٹ پر صارفین نے دلچسپ جوابات دیے اور دلہن کو مشورہ دیا کہ وہ جوش کی جگہ ہوش سے کام لیں اور اگر چاہتی ہیں کہ تمام مہمان تقریب میں شریک ہوں تو شادی کچھ روز کے لیے ملتوی کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کا خطرہ، آخری موقع پر شادی روک دی گئی

یاد رہے کہ امریکا میں اب تک کرونا وائرس سے چالیس شہری ہلاک ہوچکے ہیں، وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے مختلف شہروں کو لاک ڈاؤن کرنے اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -