تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسٹیج پر گرنے والی دلہن کا شادی ہال کے خلاف مقدمہ

برطانیہ میں دلہن نے شادی کے روز اسٹیج پر گرنے کے باعث ہڈی ٹوٹنے پر شادی ہال کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دلہن ڈانس فلور پر پھینکے جانے والے مشروب سے پھسل کر گر گئی تھی جس کے باعث اس کی کہنی کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

کیرا ڈونوون نامی دلہن پیشے سے ٹیچر ہیں جو ہال کے ڈانس فلور پر پھسل گئی تھیں، منتظمین کی جانب سے فلور کے زیریں حصے میں ایل ای دی لائٹس بھی بچھائی گئی تھیں۔

Bride sues for?  150,000 after slipping on the dance floor and breaking elbow

رپورٹ کے مطابق دلہن نے اپنے گرنے اور مہمانوں کو پلاسٹک فلور پر مشروب باحفاظت لے جانے میں ناکامی کا ذمہ دار میرج ہال اسٹاف کو ٹھہرایا اور دعویٰ کیا کہ ڈانس فلور کے کنارے مشروبات رکھے گئے تھے جو انہیں مہمانوں کو مشروب پینے کی ترغیب دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ دلہن کے گرنے اور ان کے زخمی ہونے کا واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جس کے بعد کیرا کے تین آپریشن کیے گئے لیکن اس کے باوجود ان کے ہاتھ میں مستقل درد رہ گیا جس کے باعث وہ ملازمت پر واپس جانے سے بھی محروم ہیں۔

تاہم دلہن نے اب تین سال کے بعد میرج ہال کے منتظمین کے خلاف ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -