تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

دولہا ہے یا چلتا پھرتا بینک، 23 لاکھ کے نوٹوں سے بنا ہار پہن لیا! حیران کن ویڈیو

شادی بیاہ کی تقریبات میں لوگ اپنی تمام خواہشات پوری کرتے ہیں سیالکوٹ میں ایک دولہا نے 23 لاکھ کے نوٹوں سے بنا کئی میٹر طویل ہار پہن کر سب کو حیران کردیا۔

شادی بیاہ کی تقریبات میں ہر شخص اپنے ارمان اپنی بساط کے مطابق پورے کرنے کی کوشش کرتا ہے بعض اوقات اس حوالے سے کچھ انہونی اور دلچسپ ویڈیو سامنے آتی رہتی ہیں جیسا کہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے یہ ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیالکوٹی دولہنے نے ایک کئی میٹر طویل کرنسی نوٹوں سے بنا ہار پہن رکھا ہے جس پر اطلاعات کے مطابق 23 لاکھ مالیت کے پاکستانی کرنسی نوٹ لگے ہوئے تھے۔

یہ ہار اتنا لمبا تھا کہ اس کو سنبھالنے کے لیے دولہا کے کئی دوستوں اور رشتے داروں نے ہار کو پکڑ رکھا تھا۔ اسٹیج پر پہنچنے کے بعد شادی میں شریک کئی لوگوں نے اس دلچسپ منظر کو اپنے موبائل فون سے فلمبند بھی کیا۔

 

سوشل میڈیا پر یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے اور اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔

کسی نے کہا کہ شوق کا کوئی مول نہیں تو کسی نے دولہا کو چلتا پھرتا بینک قرار دے دیا۔

Comments

- Advertisement -