تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سندھ بلوچستان زمینی رابطہ منقطع

حالیہ بارشوں کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باگڑ ندی پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ سندھ اور بلوچستان کا زمینی راستہ منقطع ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باگڑ ندی پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے اور ہزاروں مسافر پھنس گئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور ہیوی مشینری کے ذریعےمتبادل راستہ بنانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں سے آنیوالا پانی کا ریلا ملیر ندی میں تیزی سے گز رہا ہے، جس کے باعث کاٹھور لنک روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق اس وقت ملیر ندی میں پانی کا ریلا تیزی سے گزر رہا ہے جس کے باعث کاٹھور لنک روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جارہا ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق میمن گوٹھ سے شاہ لطیف ٹاون جانے والا راستہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ملیر ندی کا پانی کورنگی کازوے کی طرف جائے گا۔

دوسری طرف ساکران کو کراچی سے ملانے والے پل کا ایک حصہ بھہ پانی کے ریلے کی زد میں آگیا ہے جس کے باعث نجی یونیورسٹی کا مرکزی گیٹ پانی میں ڈوب گیا ہے اور اطراف کی آبادی اور گوٹھوں میں بھی پانی داخل ہوگا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نادرن بائی پاس کے قریب گڑھے میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -