بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

آئی ایم ایف کو ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشنزکی تیاریوں پر بریفنگ ، صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشنزکی تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایف بی آر، بینکوں، نادرا کے درمیان صارفین کےڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات میں اہم میٹنگز ہوئیں، جس میں آئی ایم ایف کو ٹیکس چوروں کے خلاف بڑے ایکشنز کی تیاریوں سمیت ٹیکس چوروں کے خلاف مفصل ڈیٹا کی تیاری کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں کہا گیا کہ ایف بی آر، بینکوں، نادرا کے درمیان صارفین کے ڈیٹا شیئرنگ پر اتفاق کرلیا ہے ، ڈیٹا شیئرنگ کی وجہ ٹیکس چوری کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

آئی ایم ایف مشن کیساتھ ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس ایڈمنسٹریشن کی بہتری پر بھی مذاکرات ہوئے، بینکوں سے موصول صارفین کی ڈیٹا شیئرنگ رپورٹ آئی ایم ایف کو جنوری میں بھیجی جائےگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں سےصارفین کی معلومات کےمطابق ٹیکس پالیسی میں بھی ترامیم کی جائیں گی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی بینکوں سے صارفین کی معلومات کی رپورٹ فراہم کی جائے گی۔

عالمی بینک کے تعاون سے ایف بی آرمیں اصلاحاتی پروگرام پرآئی ایم ایف کوآگاہ کیا جائے گا جبکہ ایف بی آر آئی ایم ایف کو ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کی رپورٹ بھی فراہم کرے گا۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں