لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنا نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے 4 سالہ دورمیں ملکی ترقی کےلیےبے مثال خدمات کوبھلایا نہیں جاسکتا۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کےشہہ سوارہیں اور پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرنا نوازشریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کے استحکام کےلیے نوازشریف کی جدوجہد بے مثال ہے۔
کوئی سازش ہمیں خدمت خلق سے نہیں روک سکتی ‘ شہبازشریف
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم نے عوامی خدمت کا عزم کررکھا ہے کوئی سازش ہمیں خدمت خلق کرنے سے نہیں روک سکتی۔
ہر چور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا، جس نے غریب قوم کاخون چوسا، شہباز شریف
واضح رہے کہ دو روز وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہرچور اورلٹیرے سے حساب لینا ہوگا جس نےغریب قوم کاخون چوسا، 2018 میں عوام کی تقدیر کھوٹی کرنے والوں کی سیاست سمندر برد ہوجائے گی۔