جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

برسبین ٹیسٹ میں انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ہیں جبکہ انہیں آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔

کپتان بین اسٹوکس 4 اور ول جیکس 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

زیک کرولی 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 15 اور اولی پوپ 26 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جو روٹ 15 رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، مائیکل نیسر اور اسکاٹ بولینڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے ایشیز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 511 رنز بناکر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرلیا۔

یہ پڑھیں: ایشیز دوسرا ٹیسٹ، پہلی اننگ میں آسٹریلیا نے 511 رنز بنالئے

آسٹریلیا نے گابا میں کھیلے جارہے میچ میں کھیل کے تیسرے روز 378 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز شروع کی تو مجموعی اسکور میں 5 رنز کے اضافے کے بعد ہی مائیکل نیسر (16) رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ایلکس کیری 63 رنز بناکر چلتے بنے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ 77 رنز کی اننگز کھیلی اور برینڈن ڈوگٹ نے 13 رنز بنائے، اسکاٹ بولیں ڈ 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جیک ویدرالڈ 72، مارنس لبوشین 65، کپتان اسٹیو اسمتھ 61، کیمرون گرین 45، ٹریوس ہیڈ 33 اور جوش انگلس 23 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے برائیڈن کارس نے 4، کپتان بین اسٹوکس نے 3 جبکہ جوفرا آرچر، گس ایٹکنسن اور ول جیکس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلش ٹیم اس سے قبل اپنی پہلی اننگز میں 334 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جو روٹ 138 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں