تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

کنویں سے انسان کی آوازیں، معمہ حل ہوگیا

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 6 روز قبل کنویں میں گرنے والے شخص کو  زندہ نکال لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ جیکب رابرٹ اپنے کتے کو بچانے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران اُن کا پاؤں پھسلا اور وہ تیرہ فٹ گہرے کنویں میں گر گئے۔

مذکورہ سیاح کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہے تھے کہ اسی دوران پیٹ جاٹو کے مقام پر کچھ جانوروں نے اُن کے کتے پر حملہ کیا۔

’کتا جانوروں سے خوفزدہ ہوکر رسی چھڑا کر تیزی سے بھاگا، وہ کنویں کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا، میں نے اُسے بچانے کی کوشش کی تو خود گڑھے میں گر گیا‘۔

 He was trapped in the well for almost a week after falling in when running away from a dog

رابرٹ کا کہنا ہے کہ جب میں کنویں میں گرا تو اندر پانی موجود تھا، میں نے گرنے کے بعد مدد کے لیے پکارنا شروع کیا، 6 روز بعد ایک کسان نے میری آواز سنی اور پھر ریسکیو ٹیم کو میری موجودگی سے متعلق آگاہ کیا۔

ریسکیو ٹیم کے رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے اندر رسیاں پھینکیں، رضاکاروں نے رابرٹ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کمر پر انہیں کس کے باندھ لے، بعد ازاں اُن رسیوں کو کھینچ کر برطانوی سیاح کو باہر نکالا گیا۔

ریسکیو ٹیم کی سربراہی کرنے والے گیڈ ڈرماڈا کا کہنا تھا کہ ’ایک کسان اپنی گائے کو چرانے کے لیے نکلا تو اُسےکنویں میں سے کسی کے پکارنے کی آوازیں سنائی دیں، وہ شخص مدد کے لیے پکار رہا تھا، کسان نے ہمت کر کے جب گڑھے میں جھانکا تو اندر ایک شہری موجود تھا‘۔

 Brit Jacob Roberts claimed he was trapped in the well for six days

ریسکیو حکام نے رابرٹ کو باہر نکالا تو معلوم ہوا کہ گرنے کی وجہ سے اُن کے ایک پیر میں فریکچر ہوگیا ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، برطانوی شہری نے گاؤں کے لوگوں اور ریسکیو حکام سے اپیل کی کہ وہ  اُنہیں کتا بھی تلاش کر کے دیں۔

رابرٹ کا کہنا تھا کہ وہ 6 دن تک بغیر کھائے پیئے رہے۔ ’مجھے ایسا معلوم ہورہا تھا کہ اب جلد ہی میں مر جاؤں گا، یہ سوچ کر بہت زیادہ خوف بھی آرہا تھا‘۔

Comments

- Advertisement -