اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

برطانیہ کا یوکرین کے لیے 200 ملین ڈالر کی فوجی امداد کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

(13 فروری 2026): برطانیہ نے یوکرین کے لیے 200 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔

نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ نے یوکرین کے لیے 200 ملین ڈالر کی نئی فوجی امداد کا وعدہ کیا ہے۔ برطانوی وزیرِ دفاع نے واضح کیا ہے کہ یہ امدادی رقم یوکرین کو امریکی ہتھیاروں کی خریداری میں مدد فراہم کرے گی۔

 برطانوی وزیرِ دفاع نے اتحادیوں اور شراکت داروں پر زور دیا کہ روس پر اقتصادی پابندیوں کے دباؤ کو مزید بڑھایا جائے۔

دوسری جانب، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے اہم ملاقات کے لیے میونخ روانہ ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے یوکرین پر جاری روسی حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ وہاں کے لوگ بہت زیادہ تکلیف اور مشکلات کا شکار ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں