تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

برطانیہ کا پاکستانی سیلاب متاثرین کیلیے مزید لاکھوں پاؤنڈز امداد کا اعلان

برطانیہ نے پاکستانی سیلاب متاثرہ علاقوں کیلئے 90 لاکھ پاؤنڈ اضافی امداد کا اعلان کر دیا۔

موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان پر جنیوا میں بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے 90 لاکھ پاونڈز اضافی امداد کا اعلان کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ برطانوی امداد تعلیم، صاف پانی، صفائی، چھت کی فراہمی پر خرچ ہوگی اس امداد سے 20 ہزار طلبا کو اسکول بھیجنے اور 17 لاکھ کوصحت سہولتیں دی جائیں گی۔

ہائی کمیشن نے بتایا کہ 90 لاکھ پاؤنڈ کیساتھ برطانیہ کی امداد 3 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ تک پہنچ گئی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے ، پاکستان نے بہادری کیساتھ سیلاب سے ہونیوالی تباہی کا مقابلہ کیا۔

فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ سیلابی تباہی سےنمٹنے کیلئے پاکستان کو فوری امداد کی ضرورت ہے، ہم سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے فوری طور پر 1کروڑ ڈالر دیں گے، اس کے علاوہ متاثرین کی بحالی اور بیماری سے نمٹنے کیلئے اضافی ایک کروڑ ڈالر بھی دیں گے۔

ایمانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ فرانس 300ملین یورو سے زائد بحالی کےپراجیکٹس فوری طورپر شروع کررہاہے، عالمی برادری سے ملکر طویل المدتی اور روزانہ کی بنیادپرپاکستان کوتکنیکی معاونت دیں گے۔

Comments

- Advertisement -