تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کرونا بحران کے دوران برطانیہ کو ادوایات کی قلت کا سامنا

مانچسٹر : کرونا وائرس کی وبا کے دوران برطانیہ میں آٹھ اہم ادویات کی قلت پیدا ہوگئی، حکومت نے گزشتہ ہفتے ہی 33 ادویات کی برآمد پر پابندی لگائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں بھر میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن جاری ہے اور برطانوی حکام نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے بھی انکار کردیا ہے، ایسے حالات میں ملک بھر کے انتہائی نگہداشت وارڈز میں ضروری ادویات کی کمی ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمیں آٹھ انتہائی اہم ادویات کی قلت کا سامنا ہے، جبکہ بلڈ پریشر، بے ہوشی اور ڈپریشن والی ادویات تیزی سے ختم ہو رہی ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس موذی وبا کے دوران ادویات کی طلب میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، کرونا کے مریضوں کو متبادل ادویات دینے پر مجبور ہیں لیکن متبادل ادویات کے منفی نتائج بھی سامنے آسکتے ہیں جیسا کہ دل کا معمولی درد اٹھنا۔

خیال رہے کہ برطانوی حکومت نے گزشتہ ہفتے 33 ادویات کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی، ڈاکٹروں نے نمائندہ اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزاء نے مزید 196 ادویات کی برآمد پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتہائی نگہداشت وارڈز کے ڈاکٹرز نے درد اور کینسر کے علاج کے ادویات کی قلت کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے، یہ ادویات کرونا کے مریضوں کو سانس متوازن رکھنے کے لیے بھی دی جا رہی ہیں۔

برطانوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں نے نیشنل ہیلتھ سروسز کو ادویات کی کمی سے مطلع کر دیا۔

خیال رہے برطانیہ میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1لاکھ33ہزار495 جبکہ وائرس کے باعث اموات 18ہزار100 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہوگئیں، مریضوں کی تعداد 29 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ صرف امریکا میں ساڑھے 9 لاکھ مریض ہیں جن میں سے پندرہ ہزار کی حالت تشویشناک ہے، امریکا میں ہلاکتیں 54 ہزار سے بڑھ گئیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں