تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بریگزٹ ڈیل کی ممکنہ ناکامی پر برطانیہ نے اپنا ہی منصوبہ پیش کردیا

لندن:برطانیہ کے وزیرا عظم بورس جانسن نے آئرلینڈ کی سرحد کو کھولے رکھنے سے متعلق اپنا ہی بریگزٹ منصوبہ پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ متبادل راستہ صرف یہ ہی ہے کہ معاہدے کے بغیر یورپی یونین سے 31 اکتوبر تک علیحدہ ہوجائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بورس جانسن نے یورپی کمیشن کے صدر جِین کلاژ جنکر کو مراسلہ میں کہا کہ لندن کی جانب سے پیش کردہ تجویز معقول سمجھوتہ تھا، برطانیہ کے وزیر اعظم نے مراسلے میں واضح کیا کہ یورپی یونین کا منصوبہ ایسا پل تھا جس کی کوئی منزل نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ ایک نیا راستہ تلاش کرلیا گیاہے،بعدازاں جِین کلاژ جنکر نے بذریعہ فون بورس جانسن کو خبردار کیا کہ برطانیہ کی نئی تجویز میں چند پریشان کن نکات ہیں۔

جین کلاژجنکر نے مزید کہا کہ اس کے باوجود یورپی یونین معروضیت کے ساتھ قانونی تجویز کا جائزہ لے گی تاہم آئرلینڈ کے وزیر اعظم لیو ورڈاکر نے ایک ہی رات میں نمودار ہونے والی تجویز پر سمجھوتے سے انکار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بورس جانسن بریگزٹ کے بعد یورپی کسٹم قوانین کو اسی طرح برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ برطانوی شمالی آئرلینڈ اور یورپی یونین کے رکن آئرلینڈ کے درمیان مصنوعات کی روانی اسی طرح جاری رہے۔

Comments

- Advertisement -