تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

برطانوی خاتون کے ہاں 22ویں بچے کی پیدائش متوقع

لندن :برطانوی خاتون کے ہاں 22 ویں کی پیدائش متوقع ہے جبکہ مذکورہ خاندان کے 15بچے ابھی اسکول جاتے ہیں اور ان کے باقی بچے ابھی چھوٹے ہیں، یہ برطانیہ کا سب سے بڑی خاندان مانا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی سب سے بڑی فیملی نے ننھے مہمان کی آمد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جہاں ان کے گھر 22 ویں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق سیو اور نوئل کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ان کے ہاں 22 ویں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے اور اس دفعہ ان کہ ہاں بیٹا پیدا ہوگا، والدہ سیو کی عمر 44 ، جب کہ والد نیوئل کی عمر 48 سال ہیں۔

یہ جوڑا برطانیہ میں اپنے 21 بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے جبکہ سال 2018 میں پیدا ہونے والا ان کا ایک بچہ اب اس دنیا میں نہیں۔

سیﺅ اور نیوئل ایک بیکری چلا رہے ہیں۔ وہ اپنے تمام تر اخراجات اسی بیکری سے آنے والی کمائی سے پورے کرتے ہیں، ان کے ایک بچے کا ماہانہ خرچ تقریبا 220 ڈالر ہے، جب کہ یہ خاندان 10 بیڈ روم والے گھر میں رہتا ہے جو کہ انہوں نے 2004 میں 3 لاکھ 11 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔

سیﺅ اور نیوئل کی سب سے بڑی بیٹی کے 3 بچے ہیں، جب کہ اس خاندان کے 15 بچے ابھی اسکول جاتے ہیں اور باقی بچے ابھی چھوٹے ہیں جبکہ ان کے گھر میں روزانہ ناشتے میں 8.5 کلو دودھ ، 3 لیٹر جوس جب کہ ہر دن سیریل کے 3 ڈبے کھائے جاتے ہیں۔

جوڑے کے مطابق پورے خاندان کا ایک ساتھ چھٹیوں پر جانا سب سے مشکل کام ہوتا ہے۔ ہر بچے کے سامان کو پیک کرکے یاد رکھنے کیلئے اس پر بچوں کے نام لکھ دیئے جاتے ہیں، جب کہ اپنے ساتھ 7 سوٹ کیس رکھنا پڑتے ہیں۔

جوڑے کا اپنے روزمرہ کے کاموں کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں ہر ہفتے اپنا گھر ٹھیک طرح سے صاف کرنے میں 14 سے 21 گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -