برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روسی صدر پیوٹن کی غزہ بورڈ آف پیس میں موجودگی کو تشویشناک قرار دے دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے لیے قائم کیے جانے والے بورڈ آف پیس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی شمولیت پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے ہوئے ایک انٹرویو میں برطانوی وزیراعظم نے پیوٹن کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے روس کی موجودگی کو تشویشناک قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے تناظر میں پیوٹن کا کردار متنازع رہا، پیوٹن کو امن سے متعلق کسی عالمی فورم یا بورڈ میں شامل کرنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔
دوسری جانب برطانیہ نے غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اس معاہدے میں روس کی ممکنہ شمولیت پر برطانیہ کو سنجیدہ تحفظات ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت واپس لے لی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


