اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

برطانیہ میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

مڈلینڈز: برطانیہ میں برفانی طوفان گوریٹی کے باعث ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث 100 میل کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے سبب برمنگھم ائیرپورٹ رن وے بند کرنا پڑگیا۔

رپورٹس کے مطابق کارنوال میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ چکے ہیں، شدید طوفان کے باعث انتظامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا کہا ہے۔

لندن میں بھی شدید سردی کے سبب شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں، ویسٹ مڈلینڈز ریجن میں طوفان گوریٹی کے لیے ایمبر الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جہاں دہائی کی شدید ترین برفباری ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز میں بھی سفری رکاوٹیں ہونے کے باعث وارننگ جاری کی گئی ہے، لیورپول کے جان لینن ہوائی اڈے سے پروازیں بک کروانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلائٹ کا شیڈول دوبارہ چیک کرلیں۔

شدید برف کی وجہ سے اس ہفتے کئی ایئرپورٹس پر حفاظتی اور آپریشنل مسائل پیدا ہوئے ہیں، اسی وجہ سے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفری اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں۔

ایبرڈین ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی پرواز کا‘اسٹیٹس چیک کریں ’اور ہوائی اڈے کی طرف جاتے وقت اضافی احتیاط برتیں۔

سعودی عرب: تبوک ریجن کے پہاڑوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری

یورپی میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں کے حوالے سے بھی خبریں آئی ہیں، سردی کی وجہ سے فرانس کے دو الگ الگ علاقوں میں 5 افراد کی موت رپورٹ ہوئی، بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں بھی ایک خاتون ہلاکت سامنے آئی ہے۔

ایمسٹرڈیم شیفول ایئرپورٹ پر 700 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، جن میں سے زیادہ تر یورپ کے سفرکیلیے پرواز کرنے والی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں