تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کورونا ویکسین ٹرائل میں رجسٹرڈ آکسفورڈ کی پوری فیملی تاریخ رقم کرنے کی خواہشمند

آکسفورڈ : برطانیہ میں پورا خاندان کورونا ویکسین کی پہلی کامیاب آزمائش میں شامل ہو کر تاریخ رقم کرنے کا خواہش مند اور ویکسین کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ کی پوری فیملی کورونا ویکسین ٹرائل میں حصہ لے رہی ہے، ماں باپ اور بیٹی نے خود کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین ٹیم کے ساتھ رجسٹر کروایا اور کامیاب سکریننگ بھی کروالی ہے۔

کیٹی ، ٹونی اور رینیان دنیا بھر میں ویکسین کی پہلی کامیاب آزمائش میں شامل ہو کر تاریخ میں اپنا نام رقم کرنے کے خواہش مند اور ویکسین کی کامیاب آزمائش کے لیے دعاگو ہیں۔

یاد رہے ‌آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں کووڈ 19 ویکسین کی انسان پر آزمائش کا آغاز ہو گیا ہے، پہلے مرحلے میں دو افراد پر اس کی آزمائش کی گئی، جس میں ایک خاتون سائنسدان اور رضاکار مرد شامل ہیں۔

انسانوں پر ویکسین کی آزمائش کے لئے 18 سے 55 سال تک کے 500 افراد کا سخت اسکریننگ کے بعد انتخاب کیا گیا ہے، آزمائش میں حصہ لینے والے افراد کے لیے مکمل صحت مند ہونے کی شرط رکھی گئی ہے، ان میں کسی قسم کی الرجی، کینسر یا کورونا وائرس کی علامات بالکل نہیں ہونی چاہیئں۔

تحقیق کاروں کا منصوبہ ہے کہ وہ اس آزمائش کے لیے ایک ہزار سے زائد افراد کو رجسٹرڈ کریں گے جنہیں دو گرپوں میں تقسیم کر کے الگ الگ قسم کی ویکسین لگائی جائیں گی۔

خیال رہے برطانیہ نے کورونا ویکسین ٹرائل کی مہم کو مزید مؤثر بنانے کی غرض سے مزید رضا کاروں کیلئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ شرکا کو625پونڈ تک کے اخراجات ادا کیے جائیں گے۔

برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کامیاب ہوگئی توتمام ممالک کیلئےدستیاب ہوگی، برطانیہ اس وقت ویکسین ریسرچ کی دوڑمیں سب سےآگےہے یوکےایڈدنیاکےتمام ممالک کیساتھ ملکرکوروناروک تھام کیلئےاقدامات اٹھارہاہے۔

Comments

- Advertisement -