تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

شام کی جنگ میں شمولیت پربرطانوی پارلیمان میں آج رائے شماری ہوگی

شام : فضائی حملوں کے سلسلے میں برطانوی پارلیمان میں آج رائے شماری کی جائے گی، برطانیہ کی ممکنہ شمولیت کیخلاف جنگ مخالف گروہوں نے لندن میں احتجاج کیا.

وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون داعش کیخلاف کارروائیوں کے آغٖاز کیلئے پر عزم ہیں، اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمان میں فضائی حملوں کےحامیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت لیبرپارٹی نے بھی ووٹنگ پر اپنے ارکان پارلیمان کوحمایت یا مخالفت کیلئے پابند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لیبرپارٹی کے رہنماء جیریمی کوربن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جنگ میں کودنے کیلئے جلدی نہ کریں۔

اس سے قبل وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اس خدشے کورد کرچکے ہیں کہ ایسا کرنے سے برطانیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا ہدف بن سکتا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کی جنگ میں ممکنہ شمولیت کے خلاف لندن میں شہریوں اور جنگ مخالف تنظیموں نے احتجاج کیا، مظاہرین جنگ مخالف پلے کارڈز تھامے نعرے لگارہے تھے۔

Comments

- Advertisement -