تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

جدید ویکسین کی تیاری، برطانوی دواساز کمپنی کا تاریخ ساز اقدام

لندن: جدید ویکسین کی تیاری کے لئے برطانوی دواساز کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن نے بڑا قدم اٹھالیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلیکسو اسمتھ کلائن نے امریکی بائیو فارماسیوٹیکل فرم تین ارب تیس کروڑ ڈالر میں خرید لی ہے، کمپنی نے دو ارب دس کروڑ بلین ڈالر کی پیشگی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’گلیکسو اسمتھ کلائن نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے افینی ویکس کے حصول کے لیے ایک حتمی معاہدہ کر لیا ہے،افینی ویکس ویکسینز کی ایک نئی کلاس کی تیاری کے لیے کام کر رہی ہے ہے جن میں سب سے جدید (ویکسینز) اگلی نسل کی نیوموکوکل ویکسین ہیں۔

جی ایس کے کے چیف سائنٹیفک آفیسر کا کہنا تھا کہ ’فرم کی مجوزہ خریداری ہماری ویکسینز ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ (آر اینڈ ڈی) پائپ لائن کو مزید مضبوط کرے گیا اور ایک نئی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرے گی۔

چیف سائنٹیفک آفیسر ہال بیرن نے مزید بتایا کہ ہم بہت سے باصلاحیت افراد کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ ضرورت مندوں کے لیے یہ نئی ٹیکنالوجی دستیاب ہو۔

یہ بھی پڑھیں: دل کی شریانوں کو کھولنے کے لیے نیا طریقہ علاج

یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چیف ایگزیکٹیو ایما والمسلے جی ایس کے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ کمپنی کو کووڈ ویکسین اور علاج میں تاخیر پر سرمایہ کاروں کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل گلیکسو نے گزشتہ ماہ امریکی گروپ سیرا آنکولوجی کو ایک ارب 90 کروڑ ڈالر میں خریدا تھا جو کینسر کی نایاب اقسام کی ادویات کی تیاری میں مہارت رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ کیمبرج، میساچوسٹس میں قائم فرم گردن توڑ بخار، نمونیا اور خون کے بہاؤ کے انفیکشن سمیت بیماریوں کے لیے ویکسین بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔

Comments

- Advertisement -