تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ابوظہبی : عدالت نے برطانوی اسکالر جاسوسی کے الزام میں ٹرائل پر بھیج دیا

ابوظہبی/دبئی : متحدہ عرب امارات کی عدالت میں برطانوی پی ایچ ڈی اسکالر کو عرب اسپرنگ کے بعد خارجہ اور داخلہ پالیسیوں پر تحقیقات کرنے پر جاسوسی کے الزام میں ٹرائل پر بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک پی ایچ ڈی اسکالر کو جاسوسی کرنے کے الزامات میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ دبئی عدالت میں 31 سالہ برطانوی اسکالر میھیو ہیجز پر ریاست کی جاسوسی، سیاست ملکی افواج اور اقتصادی سیکیورٹی تک رسائی حاصل کرنے اور نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر میتھیو کو سنہ 2011 میں آنے والی عرب بہار ’انقلابی تحریکیں‘ ختم ہونے کے بعد امارات کی داخلہ اور خارجہ پالیسیوں کا مطالعہ کررہے تھے، برطانوی اسکالر کو پولیس نے پانچ ماہ قبل دبئی کے عالمی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا تھا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی اسکالر کی اہلیہ نے بتایا کہ میتھیو کو غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں نامعلوم مقام پر قید کیا ہوا ہے جبکہ مجھے اور برطانوی قونصل خانے کو بھی محدود رسائی دی گئی ہے۔

اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ میتھیو کی اہلیہ نے لندن حکومت سے گذارش کی ہے متحدہ عرب امارات کو میتھیو ہیجز کے بے گناہ وضاحت پیش کرے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیر داخلہ جیریمی ہنٹ نے ذاتی طور پر ڈاکٹر میتھیو کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں جیریمی ہنٹ نے اماراتی ہم منصب سے رابطہ بھی کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام نے متحدہ عرب امارات میں قید ڈاکٹر میتھیو سے ملاقات سے کی اور کیس کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز ابو ظہبی کی عدالت میں ڈاکٹر میتھیو پر لگائے جاسوسی کے الزامات کیس سماعت ہونی تھی جسے عدالت نے 24 اکتوبر تک ملتوی کردیا۔

برطانوی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں امارات میں قید اسکالر کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، برطانوی حکام ڈاکٹر میتھیو کی رہائی کے لیے امارات حکام سے رابطے میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -