جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

برطانوی اداکار رض احمد کا غزہ پر اسرائیلی بمباری بند کروانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رِض احمد نے اسرائیلی حملوں کی شدید ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کے شہریوں پر اسرائیل کی اندھا دھند بمباری بند کروائی جائے۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر ہالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جانے والی بمباری جنگی جرائم ہے۔ انھوں نے لکھا کہ ’اگر ہم انسانیت کی طرف ہیں تو پھر ہمیں معصوم انسانوں کی اموات روکنے کے لیے کوشش کرنی چاہیے اور اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

چالیس سالہ ایمی ایوارڈ یافتہ اداکار کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اخلاقی طور پر ناقابلِ دفاع جنگی جرائم ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کہ غزہ میں جو ہورہا ہے اور مقبوضہ فلسطین میں دہائیوں سے جو کچھ جاری ہے وہ خوفناک اور غلط ہے۔ اس دکھ کی گہرائی اور حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

رضوان احمد کا کہنا تھا ہمیں خود کو فلسطین کے لوگوں کی جگہ پر رکھ کر سوچنا چاہیے اس سے قبل کہ پھر واپسی کا کوئی راستہ نہ رہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہم صرف ایک ہی نقطہ نظر سے دیکھیں گے تو ہم مزید اندھیرے کی طرف چلے جائیں گے۔غزہ کے شہریوں کے پاس وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے۔

برطانوی اداکار کا کہنا تھا کہ آپ اس وقت جو بھی کہیں گے وہ کسی کے لیے بہت زیادہ اور کسی کے لیے بہت تھوڑا ہوگا لیکن ابھی بولنے کی ضروت ہے اس پر خاموش نہیں رہا جاسکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں